پی ایس ایل فائنل, کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کی سیکیورٹی ملے گی

28  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے دور ان کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کی سکیورٹی دی جائیگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون نافظ کرنے والے اداروں کی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی رپورٹ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس ارسال کی گئی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کا اعلان کیا،

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے قانون نافذکرنیوالے اداروں سے مشاورت مکمل ہو گئی۔فائنل میچ کے حوالے سے 3 مارچ کی شام فائنل میچ کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے ٗ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے غیر ملکی سربراہان مملکت کیلئے تیار کیے جانے والے وی وی آئی پی روٹ تیار کیا جائیگا ٗ روٹ کے تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سیکیورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے، کھلاڑیوں کیلئے 4 ہیلی کاپٹرز ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے موجود ہوں گے۔علاوہ ازیں کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مخلتف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائے گا جبکہ میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری ، لائٹ ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، مکمل چیکنگ کے بعد جس شخص کو سیکیورٹی اہلکارکلیئر کریں گے وہ میچ دیکھنے کا مجاز ہوگا۔  جبکہ پشاورزلمی کے آل رانڈر شاہد آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کر انے کا فیصلہ ہوچکا ہے ٗ سب کو حمایت کر نی چاہیے ۔ایک انٹرویو میں بوم بوم آفریدی نے کہا کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ ہوگیا ہے تو اس کی حمایت کرنی چاہیے ٗپشاور زلمی کے شاہد آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کی سب کو حمایت کرنا ہوگی ٗحکومت کے ساتھ ساتھ قوم پر بھی بڑی ذمہ داری ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…