پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز ۔۔ بڑی تبدیلی کر دی گئی

24  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)سابق بلے باز طلعت علی دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے متوقع طور پر نئے منیجر ہوں گے۔نجی ٹی وی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طلعت علی، متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور اس کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں تین سیریز میں پاکستان کے منیجر رہنے والے سابق کپتان وسیم باری کی جگہ لیں گے جنھیں ٹیم منیجر کے عہدے سے الگ کیا جارہا ہے۔وسیم باری کو پاکستان کے ایک اور سابق کپتان انتخاب عالم

کی جگہ منیجر مقرر کیا گیا تھا ٗ اگر طلعت یہ عہدے حاصل کرتے ہیں تو یہ گزشتہ پانچ ماہ میں تیسری مرتبہ منیجرکی تبدیلی ہوگی۔66 سالہ طلعت علی نے اس سے قبل نسیم اشرف کے دور میں 2006 سے 2008 تک ٹیم کے منیجر کے طورپر خدمات انجام دی تھیں جب باب وولمر ہیڈ کوچ تھے۔طلعت علی نے ورلڈ کپ 2007 کے دوران باب وولمر کی پراسرار حالات میں موت کے بعد جیف لاسن کے ساتھ بھی کام کیا تھا جب آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر کو پاکستان کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔جب 2008 میں اعجاز بٹ نے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر نسیم اشرف کی جگہ لی تو طلعت علی نے استعفیٰ دیا تھا۔طلعت علی نے 1970 کی دہائی میں پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ کھیلے اور بطور اوپنر 23.12 کی اوسط سے 370 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز میں 31 مارچ سے 14 مئی تک تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ میچ اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…