خان صاحب پی ایس ایل میں آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے ؟ کرکٹ کے مایہ ناز سابق کھلاڑی عمران خان نے کیا حیران کن جواب دیا ؟  

19  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی اے آر وائے کے ایک پروگرام میں عمران خان سے سوال کیاگیا کہ پی ایس ایل کی کون سی ٹیم آپکی پسندیدہ ہے ۔ کرکٹ کے مایہ ناز سابق کرکٹر نے حیران کن جواب دیا ۔ کہنے لگے میں ابھی تک پی ایس ایل کی ایک بھی گیم نہیں دیکھی تو پی ایس ایل میں فیورٹ ٹیم ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کراچی میں منعقد کروانے کی پیشکش کردی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پیشکش کی اگر وہ بہتر سمجھتے ہیں تو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروائیں۔وسیم اختر کا کہنا تھا، ‘میں بحیثیت میئر، کراچی اسٹیڈیم انھیں آفر کرتا ہوں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں سارے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات کی ذمہ داری لینے کو بھی تیار ہیں۔یاد رہے کہ پیایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم 13 فروری کو لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں سینئر پولیس افسران سمیت 13 افراد کی ہلاکت کے بعد یہاں فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔جس کے بعد پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے عوام سے رائے مانگی کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آنے سے منع کرتے ہیں تو ایسی صورت حال میں کیا ان کے بغیر اپنے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ

فائنل کھیلا جائے یا پھر دبئی میں ہی اس کا انعقاد کیا جائے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘پی ایس ایل عوام کا اثاثہ ہے اور یہ ہمارا، پی سی بی، پی ایس ایل کی ٹیموں، حکومت، کھلاڑیوں اور سب سے بڑھ کرعوام کا عزم تھا کہ فائنل لاہور میں ہو۔انھوں نے کہا کہ ‘یہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کھڑکی تھی جس کے بعد غیرملکیوں نے آنا تھا، ہم نے کئی لوگوں کو منایا تھا لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں ایک شک کی لہر ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…