ویمنزورلڈکپ کوالیفائرز،پاکستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو بڑی شکست

8  فروری‬‮  2017

کولمبو(آئی این پی)پاکستان نے ویمنزورلڈکپ کوالیفائرز میں پہلی فتح حاصل کرلی ہے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 67رنز سے شکست دیدی ہے، پاکستان نے مقررہ اوورزمیں 10وکٹوں کے نقصان پر 227رنزبنائے۔بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 160 رنز پرڈھیرہوگئی،پاکستان کی غلام فاطمہ نے تین، کپتان ثنامیراور ناشرہ سندھو نے دو،دو وکٹیں لیں،

پاکستان اپنا اگلا میچ جمعہ کوپاپوانیوگنی سے کھیلے گا۔کولمبو کے پی سارہ اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مقررہ 50اوورز میں 227رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے بسماء معروف نے35رنز بنائے جبکہ رابعہ شاہ اور عائشہ ظفر 34رنز بناکر نمایاں رہیں۔بنگلہ دیش کی طرف سے نگار سلطانہ 41رنز اور سنجیدہ اسلام 34اچھا اسکور بناسکی، ان دونوں کے علاوہ بنگلہ دیش کی کوئی خاتون کرکٹر 20رنز سے زیادہ اسکور نہ بناسکیں۔پاکستان نے وومنزورلڈکپ کوالیفائرز میں پہلی فتح حاصل کرکے 2پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…