پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ کی راہیں ہموار ،4ٹیموں نے حامی بھرلی

8  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)بنگلہ دیش نے اپنی  ٹیم بھیجنے کی یقین دہانی کرادی، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا رخ کریں گے۔پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امیدیں روشن ہونے لگی ہیں۔ چھوٹے پیمانے پر مختلف سائیڈز کی آمد کا سلسلہ جلد ہی شروع ہونے کی توقع ہے۔اس سلسلے میں سب سے بڑی خبر ایک ورلڈ الیون کا دورہ ہے جس میں سابق نہیں بلکہ موجودہ کرکٹرز شامل ہوں گے، اس بات کا انکشاف پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’ پاکستان ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے کامن ویلتھ کے بجائے ورلڈ الیون پاکستان لانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس میں سابق نہیں بلکہ موجودہ کرکٹرز شامل ہوں گے۔شہریار خان نے کہا کہ ’’ آئرلینڈ، افغانستان اور نیپال نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیمیں بھیجنے کا یقین دلایا ہے۔ بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم نے دو برس قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا اب بنگلہ دیش کی ایک اکیڈمی ٹیم بھی پاکستان آئے گی، پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل دیکھنے کے لئے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کو بھی دعوت دے دی ہے‘‘۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…