پی ایس ایل فائنل لاہور میں کھیلنے کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کو کیا یقین دہانی کرائی گئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

8  فروری‬‮  2017

دبئی(این این آئی)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کیلئے کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کے حوالے سے ایک اجلاس میں لیگ میں شریک پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل پلیئرز نے شرکت کی، حکام نے پلیئرز کو فائنل میچ کے حوالے سے لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سربراہان مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا فیصلہ کررکھا ہے، اس حوالے سے پلیئرز کی عالمی تنظیم نے بھی خدشات کا اظہار کیا جسے حکام نے مسترد کر دیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربرا ہ جائلز کلارک کو دورہ پاکستان کے دوران ترک صدر کے سیکیورٹی پروٹوکول پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی کرکٹرز کیلئے بھی اسی نوعیت کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…