’’تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا‘‘۔۔پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب

7  فروری‬‮  2017

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو دبئی انٹر نیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں ہوگی،پی ایس ایل انتظامیہ نے تقریب کی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ،افتتاحی تقریب میں نامور فنکار، علی ظفر، شہزاد رائے، فہد مصطفٰی، اور جمیکن گلوکار شہکی پرفارم کریں گے جبکہ لائٹنگ کیساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی زبردست مظاہرہ کیا

جائیگا،افتتاحی میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان (کل) جمعرات کو ہی رات 9 بجے کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں پی سی بی انتظامیہ سمیت یو اے ای کے حکمران ،آئی سی سی حکام ،فرنچائزز انتظامیہ سمیت غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی۔ افتتاحی تقریب میں میز بانی کے فرائض فہد مصطفٰی سرانجام دیں گے جبکہ نامور فنکار، علی ظفر، شہزاد رائے اور شہکی پرفارم کریں گے جبکہ آتش بازی کا بھی زبردست مظاہرہ بھی ہوگا۔ پی ایس ایل کا آغاز 9 فروری کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا ، افتتاحی میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائیگا۔لیگ کے آغاز سے قبل ہی شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ہر طرف بینرز اور پمفلٹس کی بہار ہے ، گاڑیوں ، بسوں اور عمارتوں پر فلیکس نظر آ رہے ہیں ، شہریوں کی بڑی تعداد پی ایس ایل کے میچز گراؤنڈ میں جا کر دیکھے گی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ 10 فروری کو لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ اسی روز دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور ذلمی کے مابین کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 24میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 7مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…