اب قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟محمدحفیظ یا اظہرعلی؟اعلان کردیاگیا

20  جنوری‬‮  2017

پرتھ (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر وسیم باری کا کہنا ہے کہ کپتان اظہرعلی فٹ ہوگئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف اگلے دونوں میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم باری نے کہا کہ ‘اظہر فٹ ہوگئے ہیں اور قومی امید ہے کہ آخری میچوں میں حصہ لیں گے اور ٹیم کی قیادت کریں گے ۔وسیم باری نے کہا کہ قومی ٹیم ہفتے کو سڈنی میں پریکٹس کرے گی اور پریکٹس کے دوران اظہر کی فٹنس کو دیکھا جائے گا ۔

دوسری جانب ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی اظہر علی کی ٹیم میں واپسی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘وہ اچھی پریکٹس کررہے ہیں اور رننگ میں بھی بہتر ہیں جبکہ فیلڈنگ میں بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اس لیے ہم اتوار کو ہونے والے میچ میں ان کی واپسی کے لیے پرامید ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے آنے سے ہماری ٹیم کو بڑا سہارا ملے گا اور ہماری بلے بازی کو بھی مضبوطی میں مدد ملے گی اور میں ان کی واپسی کے لیے پراعتماد ہوں ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جبکہ ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 92 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم پاکستان نے دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔پرتھ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے کپتان اسمتھ کی شاندار کارکردگی کی بدولت میچ میں 7 وکٹوں سے مہمان ٹیم کو زیر کرکے سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔سیریز کا چوتھا میچ 22 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…