پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائیگا ،اظہرعلی کا معاملہ کنفرم

18  جنوری‬‮  2017

پرتھ (آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ(کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا، 5میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے،قومی ٹیم نے تیسرے ون ڈے کے لیے بھر پور پریکٹس کی، گرین کیپس نے پرتھ میں فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی اور قومی بلے بازوں نے پاور ہٹنگ کی پریکٹس بھی کی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ون ڈے (کل)جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائیگا،تیسرے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے پرتھ میں پریکٹس کی، انجری کا شکار اظہر علی بھی ٹریننگ میں موجود تھے۔

گرین کیپس کا پرتھ کے واکا گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن ، شاہینوں نے گرم موسم میں خوب پسینہ بہایا ،فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ قومی بلے بازوں نے پاور ہٹنگ کی پریکٹس بھی کی، پرتھ ون ڈے میں بھی محمد حفیظ قیادت کریں گے۔ٹیم منیجر وسیم باری کا کہنا تھا کہ اظہر علی تیسرا ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے، تاہم امید ہے آخری دو ایک روزہ میچز کے لیے وہ فٹ ہوجائیں گے، جبکہ سرفراز احمد بھی بقیہ میچز سے اپنی عدم دستیابی سے بورڈ کو آگاہ کرچکے ہیں۔پریکٹس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز اچھی فارم میں ہیں اور ان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے،

جوش ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ تیسرے ون ڈے میں مچل اسٹارک کی کمی محسوس کریں گے۔پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں، امید ہے تیسرے ون ڈے میں بھی وہی کارکردگی دکھائیں گے۔ پاکستان ٹیم پرتھ میں 18 میچزکھیل چکی ہے جس میں سے اس نے9میں فتح سمیٹی جبکہ اتنے ہی میچزمیں شکست کا سامنا کرناپڑا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…