اگر براہ راست ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف5ون ڈے میں سے کتنے میچ لازمی جیتنے ہونگے؟تفصیلات جاری

14  جنوری‬‮  2017

لاہور ( این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح پاکستان کو براہ راست ورلڈ کپ 2019ء کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔آئی سی سی نے آسٹریلیا اور پاکستان جبکہ بھارت اور انگلینڈ کی سیریز سے قبل ون ڈے انٹرنیشنلز میں ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ گرین شرٹس 89پوائنٹس کیساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہیں،

بنگلہ دیش91 پوائنٹس کیساتھ 7ویں جبکہ ویسٹ انڈیز87پوائنٹس کے ساتھ 9ویں پوزیشن پر ہے، پاکستان ٹیم کا بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے 2,2پوائنٹس کا فرق ہے اور اسکی موجودہ پوزیشن خطرے میں ہے۔پاکستان کو موجودہ اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لئے آسٹریلیا کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں کم از کم ایک میچ میں لازمی فتح درکار ہے، اگر 2میچز میں کامیابی حاصل کی تو پوائنٹس91ہو جائیں گے لیکن اسکے باوجود معمولی فرق سے بنگال ٹائیگرز نمبر 7پر براجمان رہیں گے۔ سیریز میں فتح کی صورت میں پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دے گی اور ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم 120پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر 116پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقی ٹیم ہے، بھارت 111پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 107پوائنٹس لیکر 5ویں، سری لنکا 101پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، بنگلہ دیش 7ویں، پاکستان 8 ویں، ویسٹ انڈیز 9ویں نمبر پر موجود ہے، افغانستان 10ویں، زمبابوے 11ویں اور آئر لینڈ کی ٹیم 12ویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ مئی 2019ء میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ اور7ٹاپ رینکنگ سائیڈز براہ راست شرکت کریں گی جبکہ باقی 4ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ کی 6ٹیموں کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں حصہ لیں گی اور ٹاپ 2ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…