پاکستانی ٹیم نے سابق آسٹریلوی کپتان کو تنقید پر آئینہ دکھا دیا ، بڑے ریکارڈز قائم کر دیئے

11  جنوری‬‮  2017

سڈنی(این این آئی)پاکستان سے سیریز میں کراؤڈ کے نئے ریکارڈز نے ای ین چیپل کو آئینہ دکھا دیا ٗ برسبین، میلبورن اور سڈنی تینوں وینیوز پر بڑی تعداد میں تماشائیوں نے مقابلوں کا لطف اٹھایا، گابا ٹیسٹ کے آخر 2 روز اور باکسنگ ڈے معرکے کے ابتدائی مرحلے میں زبردست کرکٹ دیکھنے کو ملی۔سابق آسٹریلوی کپتان ای ین چیپل نے پاکستان سے حالیہ ٹیسٹ سیریز کو مکمل طور پر فلاپ قرار دیتے ہوئے اپنے بورڈز سے آئندہ گرین کیپس کو مدعوہی نہ کرنے کا مطالبہ کیا، دوسری جانب اعدادوشمارکے مطابق موسم گرما میں شائقین کی ریکارڈ تعداد جنوبی افریقہ اور اس کے بعد پاکستان کے ساتھ مقابلوں سے لطف اندوز ہوئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کیلئے بھی ایک نان ایشز سیزن کافی نفع بخش ثابت ہوا۔
مجموعی طور پر6 میچز کے دوران5 لاکھ 21 ہزار 725 تماشائیوں نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا، کسی بھی غیر ایشز مقابلوں میں تماشائیوں کا گذشتہ ریکارڈ 5 لاکھ 15 ہزار 157 تھا جو2005-06میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بنا۔پاکستان سے پہلے ٹیسٹ کے موقع پر برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 78 ہزار سے زائد تماشائی آئے ٗ 1979 میں ریکارڈز کے آغاز سے یہ اس وینیو کا کسی نان ایشز ٹیسٹ کیلئے تماشائیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اسی طرح میلبورن میں باکسنگ ڈے کے موقع پر 63 ہزار 478 کا کراؤڈ ایم سی جی میں موجود تھا، اسی وینیو پر 2004 میں پاکستان کے میچ میں 61 ہزار 552 تماشائی آئے تھے ٗکرکٹ آسٹریلیا بھی رواں سیزن میں تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد کی وجہ سے کافی خوش ہے ٗیہ سیزن تمام میزبان ایسوسی ایشنز کیلیے بھی منافع بخش ثابت ہوا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…