بس بہت ہو گیا، پاکستان کی بھارت کیخلاف اچانک بڑا اعلان کر دیا، کیا کرنے والا ہے

1  جنوری‬‮  2017

کراچی (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہر یار خان نے معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر ہندوستان کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔کراچی میں پی سی بی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ‘ہندوستان نے ایم او یو پر دستخط کیے لیکن سیریز نہیں کھیلی جس کا نقصان پورا کیا جائے اور بورڈ آف گورنرز نے اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کی منظوری دے دی ہے’۔
خیال رہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے معاہدے کے مطابق ہندوستانی ٹیم کو گزشتہ سال 2015 میں پاکستان میں سیریز کھیلنی تھی جو منعقد نہیں ہوئی جبکہ مستقبل میں ہونے والی سیریز کے حوالے سے بھی بی سی سی آئی نے واضح جواب نہیں دیا ہے۔گزشتہ سال سیریز کے حوالے سے مذاکرات کے لیے جب شہریارخان ہندوستان گئے تو شرپسندوں نے بی سی سی آئی کے دفتر پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں بورڈ کے سربراہان کی ملاقات ملتوی ہوئی تھی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‘وزیرداخلہ اور دیگر وزرا سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے’۔انھوں نے کہا ‘ہندوستان اب چمپیئنز ٹرافی میں کھیلنے سے انکار کررہا ہے لیکن ہم ان سے کہیں گے کہ آپ نے سیریز کا وعدہ کرنے کے باوجود نہیں کھیلی مگر ان کے پاؤں نہیں پڑرہے ہیں مگر وہ نقصان کا ازالہ کریں
شہریار خان نے کہا کہ ‘آئی سی سی بھی اس میں فریق تھا اور ہم قانونی نوٹس بی سی سی آئی کے علاوہ آئی سی سی کو بھیجیں گے تاکہ ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جاسکے’۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ شبہات اٹھائے جارہے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں نہیں ہورہا ہے لیکن ہماری طرف سے کوئی شک نہیں ہے ہم خود چاہتے ہیں کہ فائنل یہاں ہو اور جو لوگ آنے سے گریز کررہے ہیں ان سے بات کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…