’’پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا‘‘ میچ کی صورتحال انتہائی دلچسپ ۔۔ کھیل کے میدان سے بڑی خبر آگئی

26  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پر ناکام رہا،میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز چائے کے وقفے پر پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنالئے۔اظہر علی 66اور اسد شفیق 4رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا، اوپنرز ایک بار پھر اچھا آغاز فراہم نہ کرسکیاور 18کے مجموعی اسکور پرسمیع اسلم صرف 9رنزبناکر لائیون کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 23رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس دورن اظہر علی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، یہ ٹیسٹ کیریئر میں ان کی 25ویں نصف سنچری ہے۔یونس خان اس بار بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 21رنز بناکر برڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، کپتان مصباح صرف 11رنز بناسکے۔آسٹریلیا کی طرف سے برڈ نے 2جبکہ ہیزل ووڈ اور لائیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا اور اس تعطل کو چائے کے وقفے میں تبدیل کردیا گیا۔وقفے پر اظہرعلی نے 66اور اسد شفیق نے 4رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے آسٹریلوی سرزمین پر کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے، پاکستان ٹیم میلبورن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو تین ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوجائے گی اور فیصلہ کن میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیت سیریز برابر کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی بولنگ لائن میں ایک تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…