لارڈز کی ٹاپ پلیئرز ٹیم کے نام جاری،دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

25  دسمبر‬‮  2016

لندن(آئی این پی)انگلینڈ کے تاریخی گراؤنڈ لارڈز کی ٹاپ 20پلیئرز فہرست میں قومی کپتان مصباح الحق اوراسپنر یاسرشاہ بھی شامل ہیں۔آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کے بعد لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ نے اس ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے اپنے گراؤنڈ پر رواں سال بہترین پرفارمنس دینے والے ٹاپ 20 پلیئرز کی فہرست جاری کردی،

جس میں پاکستانی کپتان مصباح الحق اور لیگ اسپنر یاسرشاہ کے نام بھی شامل ہیں، لارڈز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ ایک منٹ دورانیے پر محیط ویڈیو کی فہرست میں شامل ہر پلیئرز کی لارڈز میں پرفارمنس کو اجاگر بھی کیاگیا ہے،

ٹاپ پوزیشن پر بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی براجمان ہیں جب کہ مصباح الحق 11 ویں اور چیمپئن اسپنر یاسر شاہ 15ویں نمبر پر براجمان ہیں، فہرست میں پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو 19واں نمبر ملا ہے، حیران کن طور پر کیوی کپتان کین ولیمس اس فہرست میں شامل نہیں ہیں اگرچہ انھیں آئی سی سی نے سال 2016 کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…