پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ۔۔۔ قومی ٹیم نے راحت علی کی جگہ کس زبردست کھلاڑی کو میدان میں اتارنے کی تیاری کر لی؟ مخالفین پریشان

25  دسمبر‬‮  2016

میلبورن(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا باکسنگ ڈے ٹیسٹ (آج) پیر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔قومی کر کٹ ٹیم میلبورن میں35سال سے روٹھی قسمت کو منانے کیلئے پرعزم ہے۔میچ پاکستانی کے معیاری وقت کے مطابق 4بج کر30منٹ پر شروع ہوگا۔دوسر ٹیسٹ سے قبل گرین شرٹس کی بھرپور ٹریننگ پریکٹس ،دوسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے سکواڈ کو برقرا ر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستانی سکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں راحت علی کی جگہ عمران خان یا سہیل خان کی شمولیت کا امکان ہے۔گرین کیپس نے میلبورن میں اب تک میزبان کینگروز کیخلاف مجموعی طور پر9ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے صرف 2میں کامیابی حاصل ہوئی،5میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،2مقابلے ڈرا ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین باکسنگ ڈے ٹیسٹ(آج)پیر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ گرین کیپس نے میلبورن میں اب تک میزبان کینگروز کیخلاف مجموعی طور پر9ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے صرف 2میں کامیابی حاصل ہوئی،5میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،2مقابلے ڈرا ہوئے،یہاں دونوں ٹیموں کے مابین1964میں منعقدہ پہلا میچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا تھا، دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ٹریننگ کی، فاسٹ پچ کے لیے بلے بازوں کا خصوصی سیشن ہوا، کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراونڈ میں بھرپورٹریننگ کی۔ دوسرے ٹیسٹ سے قبل دونوں جانب سے کپتانوں نے ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دیا۔ آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان ایک خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا اس ٹیم معمولی طور پر نہیں لیا جا سکتا جبکہ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کم بیک کریں ۔ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ذمے دار ی سے کھیلنا ہوگا آسٹریلوی ٹیم ایک مضبوط حریف ہے ۔ کوشش کریں گے کہ آسٹریلیا کے خلاف بہتر کھیل پیش کریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…