دھونی کیخلاف بیان دینے پر شائقین ایشون سے ناراض

24  دسمبر‬‮  2016

نئی دہلی (آن لائن)ہندوستانی اسپنر روی چندرہ ایشون کو مسلسل عمدہ کارکردگی پر سال کا بہترین کرکٹر قرار دیے جانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی ہندوستانی شائقین عالمی نمبر ایک ٹیسٹ باؤلر پر برس پڑے۔
آئی سی سی کی جانب سے سال 16۔2015 میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی ایوارڈ سے عزت افزائی کی گئی جس میں روی ایشون واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے دو ایوارڈ جیتے۔ایشون کو سال بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیے جانے کے ساتھ ساتھ سال کے بہترین کھلاڑی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی بھی دی گئی۔ایوارڈ ملنے پر ایشون نے ویڈیو پیغام میں آئی سی سی کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے، ویرات کوہلی، ٹیم کے بقیہ کوچز اور اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دھونی کے جانے کے بعد ایک نوجوان کپتان نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی اور ہم درست راستے ہر چل پڑے اور ہمارے نئے نوجوانوں کا گروپ ہے۔اسکے بعد انہوں نے ایک ٹوئٹ میں بھی ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور دھونی کو یکسر نظر انداز کردیا۔دھونی کے شائقین کو یہ بات انتہائی ناگوار گزری اور انہوں نے ایشون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے احسان فراموش قرار دیا۔شائقین نے کہا کہ جس شخص نے تمہارے کیریئر کو اس مقام تک پہنچایا تم نے اس کا یہ صلہ دیا اور اس شکریہ تک ادا کرنا گوارا نہ سمجھا۔#/s#‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…