مجھ پر چھری سے حملہ کیا گیا تھا ٗمعروف خاتون کھلاڑی کا دعویٰ

22  دسمبر‬‮  2016

لندن (آن لائن)دو مرتبہ ومبلڈن کی فاتح قرار پانے والی ٹینس کی کھلاڑی پیٹرا کویتووا کا کہنا ہے وہ ’خوش قسمت‘ ہیں کہ وہ گزشتہ روز ہونے والے حملے میں محفوظ رہیں۔26 سالہ پیٹرا کویتووا پر گزشتہ روز ایک شخص نے چاقو کا وار کر کے ان کے بائیں ہاتھ کو زخمی کر دیا۔ ان پر یہ حملہ ان کے آبائی ملک جمہوریہ چیک کے قصبے پروستیجوو میں اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے گھر پر تھی۔کویتووا بائیں ہاتھ سے کھیلتی ہیں اور حملہ آور نے ان کے اسی ہاتھ کو نشانہ بنایا۔
کویتووا کا کہنا تھا کہ اس حملے نے ’مجھے ہلا کے رکھ دیا تھا۔
میرا زخم گہرا ہے اور مجھے کسی ماہر کو دکھانا پڑے گا۔‘ان کے ترجمان کے مطابق کویتووا پر حملہ اصل میں ان کے گھر پر ڈکیتی کی واردات تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ ڈکیتی کی کوشش کوئی سوچا سمجھا جرم نہیں تھا، اس کا مقصد خاص طور پر کویتووا کے گھر کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔
عالمی سطح پر ٹینس کی خواتین کھلاڑیوں میں کویتووا کا نمبر 11واں ہے۔ وہ اب تک 19 ٹائیٹل جیت چکی ہیں جس میں سنہ 2011 اور 2014 کے گرینڈ سلیم ٹائیٹل بھی شامل ہیں۔حملے کے بعد ایک پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کے ہمدردی کے پیغامات نے میرا دل گرما دیا ہے۔‘

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…