قومی ٹیم میں جگہ پانے والے سکھ کھلاڑی مہندر پال بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

21  دسمبر‬‮  2016

لاہور(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے 30رکنی فہرست میں جگہ پانے والے سکھ کھلاڑی مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ ٹریننگ میں مدثر نذر، مشتاق احمد نہ صرف ان کے کھیل کی تعریف کی بلکہ چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے ملتان کی کرکٹ اکیڈیمی میں ان سے ملاقات میں تعریف کی اور بلکہ خوش ہو کر کہہ کر ‘شکر ہے کہ پاکستان کی کرکٹ میں کوئی سکھ لڑکا سامنے آیا ہے۔’انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ میں سپیڈ تو ایک سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے لیکن ان کے پاس گیند کو ان اور آوٹ سوئنگ کرنے کی قدرتی صلاحیت ہے جو فاسٹ بولنگ میں سپیڈ سے زیادہ اہم ہے۔مہندر پال سنگھ پنجاب یونیورسٹی میں بی فارمیسی کے طالب ہیں اور کرکٹ کھیلنے کی خواہش اپنے والد ڈاکٹر ہرجیت سنگھ کو دیکھ پیدا ہوئی جو خود بھی فاسٹ بولر تھے لیکن فاسٹ بولر وقار یونس سے خاصے متاثر ہوئے اور انھیں اپنا آئیڈل بناتے ہوئے فاسٹ بولنگ میں محنت کی۔مہندر پال سنگھ نے بتایا کہ اب تربیت مکمل ہو چکی ہے اور اب گریڈ ٹو کرکٹ کھیلیں گے اس کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ اور وہاں سے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا ان کا خواب ہے۔کرکٹ اکیڈیمی میں ایک سکھ لڑکے کو دیکھ کر باقی کرکٹرز کے رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے مہندر پال سنگھ نے بتایا کہ پنجاب یونیوسٹی میں بھی وہ فارمیسی کے شعبے میں واحد سکھ سٹوڈنٹ ہیں اور جیسے وہاں باقی طلب علم انھیں دیکھ کر حیران بھی ہوتے ہیں اور ساتھ خوش بھی ہوتے ہیں کہ ہمارے ساتھ سکھ بھی ہے اور ایسا ہی ردعمل کرکٹ اکیڈیمی میں تھا۔20 سالہ مہندر پال سنگھ کے مطابق ان کا تعلق تو مردان سے ہے لیکن ان کا خاندان امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے 15 برس پہلے ننکانہ صاحب منتقل ہو گیا تھا۔مہندر پال سنگھ کے مطابق وہ پرامید ہیں کہ جس طرح سے ٹریننگ اکیڈیمی میں ان کی تعریف کی گئی وہ اس پر پورا اتریں گے اور اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کریں گے تاکہ سلیکٹرز کی نظروں میں آ سکیں۔#/s#

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…