دوسراٹیسٹ ،آسڑیلیانے سکواڈکااعلان کردیا،خطرناک آل رائونڈبھی شامل

20  دسمبر‬‮  2016

میلبورن(آئی این پی) میلبورن ٹیسٹ کے لئے آسٹریلوی ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم میں تجربہ کار مچل مارش کی جگہ نوجوان کھلاڑی ہلٹن کارٹ رائٹ کو بطور آل راؤنڈر شامل کرلیا ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے نئے کھلاڑی ہلٹن کارٹ رائٹ کو بطور آل راؤنڈر سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

کارٹ رائٹ نے 16 فرسٹ کلاس میچز میں 44.50 کی اوسط سے 890 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ اتنے ہی میچز میں 41.93 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، سلیکٹرز نے تجربہ کار مچل مارش کو نظر انداز کرتے ہوئے نوجوان کارٹ رائٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔اس سے قبل کینگروز نے برسبین ٹیسٹ کے فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور تجربہ کار بیٹسمین شان مارش کی انگلی کی انجری کے باعث ان کی سلیکشن پر زیر غور نہیں لائی گئی تھی جن کی جگہ اب کارٹ رائٹ کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے اب آسٹریلین اسکواڈ کپتان اسٹیون اسمتھ، میٹ رینشا، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کو، نک میڈنسن، ہلٹن کارٹ رائٹ، میتھیو ویڈ، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون، جیکسن برڈ اور چیڈ سائریس پر مشتمل ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…