متنازعہ آؤٹ،وقاریونس نے یونس خان پرسنگین الزام عائد کردیا

18  دسمبر‬‮  2016

برسبین (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تجربہ کار بلے باز یونس خان کے ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گولڈن ڈک کا شکار ہونے والے یونس خان نے دوسری اننگز میں فارم میں واپس آتے ہوئے 65 رنز بنائے اور ایک ایسے موقع پر جب وہ بالکل سیٹ نظر آ رہے تھے، ناتھن لایون کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔وقار یونس نے اس شاٹ کو غیر ذمے دارانہ قرار دہتے ہوئے سوال کیا کہ ایک ایسے موقع پر جب ٹیم مشکلات سے دوچار تھی اور اسے یونس کی ضرور تھی تو ایسے میں انہیں یہ شاٹ کھیلنے کی ضرورت کیا تھی؟

انہوں نے کہا کہ اتنے تجربہ کار بلے باز کو ایسا شاٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے 65 رنز ضرور بنائے لیکن یہ ایک بہت برا شاٹ تھا۔وقار نے تجربہ کار بلے باز کی بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار گیند قبل ہی گیند وکٹ کے کھردرے حصے میں پڑنے کے بعد زیادہ ٹرن ہوئی تھی اور باؤنس بھی زیادہ تھا اور پھر یونس نے اس طرح کا شاٹ کھیلا حالانکہ وہ شاٹ کھیلنے کے کنٹرول میں نہیں تھے۔ میرے پاس اس ناقص شاٹ کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…