ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بروک لیزنر پر ایک سال کی پابندی عائد

17  دسمبر‬‮  2016

لاس اینجلس( آن لائن ) سابق ہیوی ویٹ چیمپئن اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر بروک لیزنر کے مداحوں کیلئے ایک بری خبر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نویڈا اتھلیٹک کمیشن کی جانب سے بروک لیزنر پر نہ صرف ایک سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے بلکہ ان پر دو لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے بروک لیزنر کا رواں سال 28 جون کو دو ٹیسٹ لئے تھے، جو مثبت آئے۔خیال رہے کہ 9 جولائی 2016ء4 کو ایٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) میں بروک لیزنر نے اپنے مدمقابل مارک ہنٹ کو پچھاڑ کر یہ مقابلہ جیت لیا تھا۔ فاتح ہونے کی وجہ سے انھیں دو اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز کی انعامی رقم
بھی دی گئی تھی۔ مارک ہنٹ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یو ایف سی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جانتے بوجھتے ہوئے بروک لیزنر کو فائٹ کی اجازت کیوں دی؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…