عامر خان،فریال خان اور ان کے گھروالے،اصل جھگڑا کس بات پر ہے؟والد تفصیلات سامنے لے آئے

16  دسمبر‬‮  2016

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والد شاہ خان نے بہو کے ساتھ جھگڑے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اختلاف ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہاہے ۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عامر خان کے والد شاہ خان نے اس جھگڑے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ اختلاف ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

یہ اختلاف اس وقت شروع ہوا جب عامر خان کی بیوی فریال مخدوم نے کہا کہ عامر کا خاندان ان کے کپڑوں کے حوالے سے اعتراض کر رہا ہے فریال نے اس کے بعد سنیپ چیٹ پر عامر خان کے بھائی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ بظاہر نشے کی حالت میں فرش پر پڑے دکھائی دے رہے تھے اس کے بعد باکسر عامر خان نے ٹویٹر پر اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیاعامر خان کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرنے کے بعد فریال نے سنیپ چیٹ پر تصویر شیئر کرنے کے بعد معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ دیر پہلے شیئر کی جانے والی تصویر پر معذرت کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں غصے میں تھی اور میں نے اس کا جواز پیش کرنے کی ضرورت محسوس کی۔شاہ خان نے کہاکہ فریال کو اس بارے میں فون پر معذرت کرنی چاہیے تھی تاہم میں نے ان سے کچھ نہیں سناان کا کہنا تھا کہ اگر فریال میں سلیقہ ہوتا اور وہ چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہتیں تو وہ ہمیں فون کر کے کہتیں کہ جو کچھ ہوا اور جو کچھ پوسٹ کیا وہ یہاں ختم ہو جانا چاہیے اور مہربانی کر کے اسے مزید آگے نہ بڑھایا جائے۔

شاہ خان نے کہاکہ اس واقعے کے بعد عامر ہمارے پاس آئے اور کہا کہ مہربانی کر کے سب کچھ ختم کر دیں اور ان کا یہ کہنا بالکل ٹھیک تھا تاہم آپ یہ دیکھیں کہ عامر کی بیوی نے کیا کر دیا ٗوہ اس واقعے کو لے کر قومی ٹی وی پر آ گئیں۔شاہ خان فریال کا آئی ٹی وی پر آنے کا حوالے دے رہے تھے جس میں فریال نے ان کے خاندان کے بارے میں کہ وہ بہت جعلی ہیں۔فریال کا ٹی وی پر کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے، وہ مجھے مائیکل جیکسن کہہ کر پکار رہے ہیں اور یہ سب کچھ پڑھ کر اچھا نہیں لگ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…