بھارت نے انگلینڈ کو ممبئی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

13  دسمبر‬‮  2016

ممبئی(این این آئی) بھارت نے انگلینڈ کو ممبئی ٹیسٹ میں اننگز اور 36 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی ٗانگلش ٹیم دوسری اننگز میں 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایشون نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ٗویرات کوہلی کو پہلی اننگز میں 235 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاٗ آخری ٹیسٹ میچ 16 دسمبر کو چنائی میں کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں کے درمیان راجکوٹ میں کھیلا گیا تیسرا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
ممبئی ٹیسٹ میں انگلش کپتان السٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں اوپنر کیٹن جیننگز کی سنچری کی بدولت انگلش ٹیم نے 400 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کے 235 ، مرلی وجے اور جیانت یادیو کی سنچریز کی بدولت 631 رنز بنائے اور انگلینڈ پر 231 رنز کی برتری حاصل کی جو وہ پورا نہ کرسکے، انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 195 رنز پر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے اسپنر ایشون نے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ویرات کوہلی کو ڈبل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اس وقت بھارت کے دورے پر ہے جہاں وہ 5 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 3 ایک روزہ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…