سعید انور نے جنید جمشید کیساتھ کس معروف شخصیت کو بھی بلایا تھا ؟ جو پہنچ نہ سکی

9  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل جنید جمشید کا ذکرکرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع مسجد میں بیان کے دوران اپنے دوست جنید جمشید کی یاد سے تازہ کرتے ہوئے آہ بھری آواز میں کہا کہ 2دن پہلے مجھے جنید جمشید کا فون آیا تھا جس میں انہوں میں مجھے چترال ساتھ چلنے کی دعوت دی تھی، ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نہ جا سکا ۔
مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ 20 سال پہلے جنید جمشید کو ٹی وی پر ناچتے گاتے دیکھا تھا، کراچی میں اجتماع میں ان سے ملاقات ہوگئی، 4 ماہ انہوں نے تبلیغی جماعت میں گزارے، پھر اللہ کے ہو کر رہ گئے، کچھ عرصہ پہلے جنید جمشید ماضی کی باتیں کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسان کو سیدھا راستہ دکھانے والا اللہ ہے، انہوں نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا بھی کرائی۔چترال میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کی جماعت چل رہی تھی۔جس میں سعید انور نے جنید جمشید کے ساتھ مولانا طارق جمیل کو بھی مدعو کیا تھا ۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 میں 47 افراد سوار تھے۔جنید جمشید نے چترال میں اپنی مصروفیات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…