انضمام الحق نے اچانک دورہ آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلی فیصلے کیوں رد کیا ۔۔اہم خبر آگئی

28  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی( آن لائن ) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باوجود دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور محمد حفیظ اور کامران اکمل کی اسکواڈ میں شرکت کا امکان انتہائی معدوم ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چار رکنی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نیوزی لینڈ میں شریک اسکواڈ کو برقرار رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تین ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم کے اعلان سے قبل انضمام آج کپتان مصباح الحق سے ملاقات کر کے ان سے مشاورت کریں گے۔ دورے کیلئے اسکواڈ میں حفیظ کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن قائد اعظم ٹرافی میں ناقص بیٹنگ فارم اور باؤلنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے تک ان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان نظر نہیں آتا۔یاد رہے کہ باؤلنگ ایکشن کلیئر کرانے کیلئے حفیظ نے رواں ماہ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ٹیسٹ کرایا تھا۔36 سالہ محمد حفیظ سوئی ناردرن گید کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے سپر ایٹ مرحلے سے قبل صرف 287 رنز بنا سکے ہیں تاہم ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے سات میچوں میں چار سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 826 رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…