بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،پاکستان سٹار جگمگا اٹھے،شاہد آفریدی اور شعیب ملک کا عمدہ کھیل

23  ‬‮نومبر‬‮  2016

ٓچٹاگانگ(آن لائن) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی اسٹارز جگمگا اٹھے، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے اپنی ٹیموں کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا، آفریدی کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائٹنز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی، پاکستانی اسٹار نے 2 وکٹیں لینے کے بعد20 گیندوں پر 26رنز بھی اسکور کیے، رنگپور نے ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، ایم متھن49 پر ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر محمد شہزاد نے37رنز اسکور کیے، جنید خان نے 23رنز دیکرایک وکٹ لی۔آفریدی نے دوسری بارمیچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا، وہ اب تک حالیہ ایڈیشن کے 6میچز میں 11 وکٹیں لے کرتیسرے کامیاب بولر بنے ہوئے ہیں۔اس سے قبل ناکام سائیڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 125رنز جوڑے، انور علی کوئی وکٹ نہیں لے پائے، دوسرے میچ میں چٹاگانگ ویکنگز نے بریسال بلز کو 78رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم نے 5وکٹ پر 185رنز بنائے، شعیب ملک63 رنزبناکر نمایاں رہے، ڈیوائن اسمتھ نے69رنز اسکورکیے، حریف ٹیم 107 پر ڈھیر ہوگئی،شعیب ملک اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…