پاکستانی امپائر علیم ڈار کے ساتھ بد تمیزی کیوں کی؟

6  ‬‮نومبر‬‮  2016

پرتھ(آن لائن)پاکستانی امپائر علیم ڈار کو آنکھیں دکھانے والے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کے سر پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی، امپائر سے الجھنے کے جرم میں سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، دوسری جانب کینگرو قائد اپنی حرکت کی وضاحتیں دینے لگے، انھوں نے کہاکہ فیلڈ آفیشل کے فیصلے کی ہاک آئی نے توثیق کردی تو میں کیا کرسکتا ہوں، اسمتھ نے پرتھ میں گیند کے ریورس سوئنگ ہونے پر بھی حیرت ظاہر کردی۔تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو جب علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا تو وہ غصے میں آگئے، انھوں نے نہ صرف انتہائی تجربہ کار امپائر کی جانب بدتمیزی سے بازو لہرایا بلکہ جارحانہ انداز میں ریویو بھی لیا، مگر تھرڈ امپائر نے بھی علیم ڈار کے فیصلے کو ٹیکنالوجی کی کسوٹی پر اچھی طرح پرکھنے کے بعد توثیق کردی۔اب ان پر آفیشلز کے فیصلے سے اختلاف کا چارج عائد ہونے اور سزا کا امکان ہے، اگر ایسا ہوا تو یہ ان کی 12 ماہ کے اندر دوسری لیول ون کی خلاف ورزی ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…