مصباح الحق نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

30  اکتوبر‬‮  2016

شارجہ(این این آئی)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں کپتانی کا عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بطور کپتان شرکت کرکے مصباح الحق نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔یہ بطور کپتان مصباح الحق 49 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں ٗ بطور ٹیسٹ کپتان میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے انہیں مزید ایک میچ درکار ہے۔42 سالہ مصباح الحق کو 2010 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا جس کے بعد مصباح الحق شاندار پرفارمنس کی بدولت اس منصب پر فائر رہے اور شارجہ ٹیسٹ جیت کر وہ اس میچ کو مزید یادگار بنا سکتے ہیں۔مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں 49 ویں میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے جبکہ اس سے قبل سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں میں کپتانی کا ریکارڈ عمران خان کا تھا جنہوں نے 1982 سے 1992 کے دوران 48 میچز میں کپتانی کی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق مصباح الحق اور عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح اور شکست کا ریکارڈ بھی کافی مختلف ہے۔مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 24 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 13 میچز میں شکست ہوئی اور 11 میچز ڈرا ہوئے۔عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے 48 میں سے 14 میچز میں کامیابی حاصل کی، 8 میں شکست ہوئی جبکہ 26 میچز ڈرا ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز بطور کپتان کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کے پاس ہے جنہوں نے 2003 سے 2014 کے دوران 109 میچز میں قیادت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…