ایک اور کھیل کے میدان میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ کیا سلوک کیا جاتا رہا؟ بڑی خبر

27  ستمبر‬‮  2016

لاہور( آن لائن )جنگ کا میدان ہو یا کھیل کا۔ بزدل بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہیں آتا۔ نئی دہلی میں ہونے والی جنوبی ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل تنگ کئے رکھا۔ اس کے باوجود دشمن کے سینے پر مونگ دَل کر پاکستان کراٹے ٹیم نے انیس میڈل جیتے۔ وطن واپسی پر فاتح ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہونے والی چوتھی ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے 19 میڈل جیتے۔ وطن واپسی پر کراٹے ٹیم کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے خوب بلائیں لیں اور پھر سیلفیز کا دور بھی چلا۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی انتظامیہ نے ان کو مقابلوں کے درمیان مختلف حیلوں بہانوں سے خوب تنگ کیا اور دھاندلی سے بھی باز نہ آ ئے۔ اس کے باوجود انہیں خوشی ہے کہ وہ دشمن ملک میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان کراٹے ایسو سی ایشن نے پاکستان میں موجود بھارتی سفارتخانے کو کھیلوں کی بحالی میں بڑی رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ مرد اور خواتین ٹیم کے چھ‘ چھ کھلاڑیوں کے ویزے جاری کر کے ہمیں شرکت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔ چوتھی جنوبی ایشین کراٹے چیمپن شپ میں پاکستان کراٹے ٹیم نے تین سونے‘ آٹھ چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے جیت کر ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…