’’اپنا کام اور اپنی فلم انڈسٹری اپنے پاس رکھو‘‘ مجھے پاکستان عزیز ہے‘ فواد خان بھارت چھوڑ آئے

27  ستمبر‬‮  2016

نئی دہلی(آن لائن) ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے ملنے والی سنگین دھمکیوں کے باعث فواد خان بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان چلے گئے ہیں۔اڑی حملے کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے دریغ الزامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے تو پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دیدی ہیں اور اب بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ کررہا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارت چھوڑدیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان ہندو انتہا پسند تنظیم کی دھمکیوں کے بعد بھارت چھوڑ کر پاکستان واپس چلے آئے ہیں اور فی الحال ان کا جلد واپسی کا کوئی ارادہ نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد خان کو اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں پاکستان تو جانا ہی تھا لیکن اب واپسی کے امکانات بہت کم لگ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہندو انتہاپسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ اگرانہوں نے بھارت نہ چھوڑا تو سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…