ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟افواہوں کاڈراپ سین

10  ستمبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کے سر سے قیادت کی تلوار عارضی طور پر ہٹ گئی، پاکستان کر کٹ بورڈ نے رضاکارانہ طورپر دستبردار کرانے کی مہم ناکام ہونے پر اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کو موخر کیے جانے کا امکان ہے، ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد معاملے کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست پر اظہر علی کے انداز قیادت پر سوال اٹھائے گئے، پی سی بی حکام نے بھی ان کو رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری چھوڑ کر بطور عام کھلاڑی کھیلنے کی ہدایت دی، بیٹسمین کو خدشہ تھا کہ کپتانی گئی تو ٹیم میں جگہ بھی نہیں بچے گی۔ اس لیے چیئرمین شہریار خان کو آگاہ کیا کہ وہ قیادت نہیں چھوڑیں گے، چند سابق کرکٹرز بھی جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے حق میں نہیں، بورڈ کے سربراہ اسپتال میں ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی پاکستان میں موجود نہیں، اس صورتحال میں قوی امکان ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سرفراز کو ون ڈے کپتان بنانے کا اعلان نہیں کیا جائے گا، ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد معاملے کا از سرنو جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہو گا، دریں اثنا یو اے ای میں کیریبیئنز سے مقابلوں میں انتخاب عالم کی جگہ وسیم باری بطور ٹیم منیجر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے اظہر علی کے بعد سرفرا ز احمد اورعماد وسیم کے نام پر غور کیاجارہاہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…