پاکستان کے انداز ہی نرالے،پی سی بی پر’’بزرگوں‘‘کا’’راج‘‘ ایسی تفصیلات منظر عام پر کہ یقین ہی نہ آئے

10  ستمبر‬‮  2016

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر عمر رسیدہ افراد کی تعیناتی سے پاکستانی کرکٹ جدید کرکٹ سے ہم آہنگ نہ ہوسکی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کسی بھی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی عمر60سال ہے،امریکہ میں 66 سال اورانگلینڈمیں65سال ہے۔جبکہ بھارت میںیہ عمر56سے 60سال ہے۔لیکن پاکستان کرکٹ بورڈمیں الٹی گنگابہہ رہی ہے اورچُن چُن کرزائدعمرکے افراد کواہم ترین عہدے دیئے جارہے ہیں۔اس کی تازہ ترین مثال 74سالہ انتخاب عالم کی جگہ 63سالہ نوجوان وسیم باری نئے ٹیم منیجر مقررکئے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان کی عمر82سال 6ماہ سے زیادہ ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبراورسابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی عمر68سال ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے نئے منیجر وسیم باری کی عمر 63سال ہے۔ جبکہ سابق ٹیم منیجر انتخاب عالم کی عمر74سال 8ماہ ہے ۔اسی طرح بہت سے عمررسیدہ افراد پاکستان کرکٹ بورڈمیں اہم عہدوں پرتعینات ہیں۔یہ افرادگذشتہ کئی کئی سال سے مختلف عہدوں پرمراعات کا مزا لوٹ رہے ہیں۔شائقین کرکٹ نے وزیراعظم پاکستان اورپی سی بی کے پیٹرن چیف میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے پی سی بی میں موجودبوڑھوں سے جان چھڑائی جائے اورمیرٹ پراہم اورقابل افرادکوسی ایس ایس کے ذریعے تعینات کیاجائے تاکہ پاکستانی کرکٹ بھی آسٹریلیا،انگلینڈ،بھارت اوردوسرے ممالک سے بہترہوسکے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…