انگلینڈ سے بدترین شکست ،اظہر علی کی کپتانی کی کپتانی کے ساتھ ساتھ کرئیر بھی خطرے میں پڑ گیا

31  اگست‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کے بعد ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی حوالے سے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی اور دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کی ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا اظہر علی سے کپتانی کا تاج واپس لے کر ان کی جگہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی جائے ، دوسری جانب سینئر کرکٹرز محمد حفیظ، شعیب ملک اور عمرگل کی بھی چھٹی کرنے پر غورکیا جا رہے ہے۔ اظہرعلی 3 میچوں میں صرف 95 رنز بناسکے جبکہ تیسرے ون ڈے میں انہوں نے 19 گیندوں پر13 رنز اسکورکئے۔اظہر علی کی کپتانی میں پاکستان نے 24ون ڈے میچز میں بطور کپتان 15 ہارے اور صرف 8 جیتے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر عملدرآمد انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے بعد کیا جائے گا ، اظہر علی اس وقت انگلینڈ میں ایک روزہ سیریز میں قومی ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں ۔ اور سیریز میں ان کی قیادت میں ٹیم کو 0-3 کی شکست سے دوچار ہونا پڑا ، اب سیریز کے دو ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹونٹی باقی ہے ، سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ یکم ستمبر کو ہیڈنگلے لیڈز اور پانچواں میچ 4 سمتبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی 7 ستمبر کو کارڈف میں ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…