تیسرا ون ڈے،انگلینڈ نے بڑے بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے،وہاب ریاض نے بھی ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

30  اگست‬‮  2016

نوٹنگھم (آن لائن)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں444رنز بنا کر سب سے بڑا ریکارڈ بنا دیا،اس سے قبل جنوبی افریقہ نے2006ء میں پاکستان کے خلاف392 اور انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف408رنز بنائے تھے،پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں سب سے بڑا سکور کرنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے اور ساتھ ہی انگلینڈ نے ایک روزہ میچوں میں کسی ٹیم کا سب سے بڑا سکور بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔انگلینڈ نے مقررہ50اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر444رنز بنائے اس سے قبل انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 408 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ نے2006ء میں392رنز بنائے تھے۔انگلینڈ نے سری لنکا کے نیدرلینڈ کے خلاف سب سے بڑے سکور443رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،پاکستانی باؤلر وہاب ریاض 10اوور میں 110رنز دے کر دنیا کے دوسرے مہنگے ترین باؤلر بن گئے،2وکٹیں لیں مگر نوبال ہوگئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں وہاب ریاض نے 10اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لئے110رنز دئیے۔انہوں نے 2بار انگلش بلے بازوں کی وکٹ اڑائی مگر بدقسمت وہاب ریاض کی دونوں وکٹیں نوبال کی وجہ سے ضائع ہوگئیں



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…