اختلافات کی لہر چل پڑی،محمد حفیظ مصباح الحق کے بارے میں بہت کچھ بول پڑے

19  اگست‬‮  2016

لندن (آئی این پی) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بری طر ح ناکام رہنے والے محمد حفیظ کپتان مصباح الحق کو طعنے دینے لگے۔اوپننگ بلے باز کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے صرف ایک سنچری بنائی اور باقی میچز میں بری طرح ناکام رہے، آخری ٹیسٹ میں باہر بٹھاکر زیادتی کی گئی، جب کنڈیشنز کی سمجھ آئی تو ڈراپ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے آخری ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے اور اپنی مایوس کن کارکردگی کے جواز تراش دئیے اوپنر محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی تین میچز کی 6 اننگز کے دوران ایک بار بھی 50 کا ہندسہ عبور نہیں کرپائے جس کی وجہ سے انہیں اوول ٹیسٹ سے باہر بٹھایا گیا، جس میں یونس خان کی ڈبل سنچری سے پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی۔حفیظ سمجھتے ہیں کہ آخری ٹیسٹ میں انہیں باہر بٹھاکر ان سے زیادتی کی گئی، جب ان کو کنڈیشنز کی سمجھ آئی تو ڈراپ کردیا گیا، انہوں نے مصباح الحق پر بھی انگلی اٹھائی کہ انہوں نے صرف ایک سنچری بنائی اور باقی میچز میں بری طرح ناکام رہے۔ہفت روزہ اسپورٹس لنککو دیئے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انگلش وکٹوں پر کون کامیاب ہے، مصباح نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنائی اور پھر اگلی اننگز میں صفر پر آٹ ہوگئے، اظہر علی ناکام ہوئے شان مسعود ناکام رہا اوریونس خان کی کارکردگی بھی ابتدائی میچز میں اطمینان بخش نہیں رہی میں یہ نہیں کہتا کہ سب کو نکال دیں لیکن یہ ایک مسئلہ ہے جو صرف میرے ساتھ نہیں ہے میں نے بھی دو چالیس پلس کی اننگز کھیلی ہیں، بدقسمتی سے انہیں بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کرسکا لیکن اس کا مطلب ہے کہ میں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہورہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…