میری کپتانی میں ٹیم نے دو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا ٗ یادیں بڑے عرصے تک روشن رہیں گی ٗ سیمی کی گفتگو

6  اگست‬‮  2016

بارباڈوس(این این آئی)ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ انھیں کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ وہ اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم کپتان نہیں رہے۔ڈیرن سیمی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ مجھے گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے فون کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے عالمی چمپئن کپتان کے مطابق بمشکل 30 سیکنڈ کی بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب وہ کپتان نہیں رہے۔سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں سال بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ چمپئن بننے کا اعزازپا یا تھاتاہم سیمی کا کہنا تھا کہ انھیں سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے کہا گیا کہ میری کارکردگی اس قابل نہیں کہ مجھے ٹیم میں منتخب کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ سب ٹھیک ہے ٗمیرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ڈیرن سے نہیں ہے ٗ وہ مستقبل کی طرف دیکھ رہے اور میں نئے کپتان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔سیمی نے کہا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے دو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا اور یہ یادیں بڑے عرصے تک روشن رہیں گی۔انھوں نے اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی سے کنارہ کش نہیں ہورہا ہوں تاہم مجھے اپنے مداحوں اور دیگر کا شکریہ ادا کرنا ہے۔سیمی نے کہا کہ میری کپتان اب ختم ہوگئی ہے اور اب میں اتنا جانتا ہوں کہ میں نے دل وجاں سے کھیلا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…