عمراکمل اور سعید اجمل کیخلاف کارروائی،شہریارحقائق سامنے لے آئے

12  ‬‮نومبر‬‮  2015

لاہو(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے میری ہدایت پر عمر اکمل کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے ڈراپ کیا،تحقیقات کا حکم دیدیا ، عمر اکمل کو صفائی کا پورا موقع ملے گا تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک وہ معطل رہیں گے،سعید اجمل کے بیانات پر افسوس ہے ، ان سے سینٹرل کنٹریکٹ معطل کر کے وضاحت طلب کرکی گئی ہے ، ٹیم میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے علاوہ کوئی اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ شہریار خان نے کہاکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیاجائے گا، پی سی بی انتظامیہ اور ٹیم مینجمنٹ نے ڈسپلن پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی صرف پاکستان میں نہیں ہوتی بلکہ یہ پوری دنیاکامسئلہ ہے۔ عمر اکمل کے معاملے پرانکوائری کا حکم دے دیا ہے اور اسی لئے عمر اکمل کو معطل کر دیا گیا ہے عمر اکمل کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میری ہدایت پرعمراکمل کوڈراپ کیاگیا میں نے سلیکٹرزکومنع کیاکہ وہ ابھی عمراکمل کوٹی ٹونٹی میچوں کے لئے سلیکٹ نہ کریں جب تک انکے خلاف انکوئری مکمل نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ عمر اکمل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک ڈانس پارٹی میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یونس خان کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے تاہم یہ فیصلہ انہی نے کرنا تھایونس کوچاہیے تھاکہ وہ ون ڈے سیریرکے بعدریٹائرمنٹ لینی چاہیے تھی۔ سعید اجمل کے معاملے پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ایسے بیانات کیوں دیے۔انہوں نے کہاکہ مایہ ناز آف اسپنر کو سینٹرل کانٹریکٹ بھی معطل کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کھلاڑی گلی محلے کی کرکٹ کھیل کرٹیم میں آتے ہیں اورزیادہ ترکھلاڑی کم پڑھے لکھے ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ٹیم میں مصباح الحق کے علاوہ کوئی اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اب اعلیٰ تعلیم کے حامل کرکٹرزکوٹیم کاحصہ بنایاجائے۔کیونکہ وہ زیادہ سمجھ دارہوتے ہیں۔قواضح رہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ٹیم میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور انہوں نے بزنس مینجمنٹ میں ’ ایم بی اے ‘ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…