ٹی 20 کپ: ناصر جمشید کی کراچی ریجن کے خلاف سنچری

11  ستمبر‬‮  2015

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ہائر موبائل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کےگروپ اے کے میچ میں راولپنڈی ریجن نے ناصر جمشید کی عمدہ سنچری کی بدولت کراچی ریجن کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔راولپنڈی ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی ریجن کو جیتنے کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا اور اس کے جواب میں کراچی ریجن مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان 191 رنز بنا سکا۔
کراچی ریجن کی جانب سے رمیز راجہ 48 گیندوں پر 77 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اس کے علاوہ احسان علی نے 37 اور فیصل اقبال نے29 رنز بنائے۔
راولپنڈی ریجن کی جانب سے محمد عامر نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
ناصر جمشید نے راولپنڈی ریجن کی جانب سے کھیلتے ہوئے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 57 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ وہ 61 گیندوں پر دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ان کا ساتھ دینے والے دوسرے نوجوان کھلاڑی عمر امین نے بھی اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔ وہ 32 گیندوں پر 52 رنز بنا کر بابر رحمان کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔
راولپنڈی ریجن نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے
کراچی ریجن نے ٹاس جیت کر راولپنڈی ریجن کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
ناصر جمشید اس سے قبل بہاولپور ریجن کے خلاف بھی نصف سنچری سکور کر چکے ہیں۔ انھوں نے بہاولپور ریجن کے خلاف 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
جمعرات کو ہی کھیلے گئے ایک اور میچ میں پشاور ریجن نے اسلام آباد ریجن کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور کو 182 رنز کا ہدف دیا تھا جو پشاور نے 18 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…