گال ٹیسٹ؛ چندیمل نے بھارتی بولرز کے چھکے چھڑا دیے

15  اگست‬‮  2015

گال(نیوز ڈیسک) گال ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکن وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش چندیمل نے بھارتی بولرز کے چھکے چھڑادیے، ان کے ناقابل شکست 162 سے تقویت پاتے ہوئے میزبان ٹیم نے نہ صرف خسارہ کم کیا بلکہ بھارت کو فتح کیلیے 176رنز کا ہدف بھی دینے میں کامیاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں چندیمل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم میچ میں واپس آگئی، 192رنز کے خسارے میں جانے والی ٹیم دوسرے دن کے اختتام پر 5رنز پر 2 وکٹ گنواکر شدید مشکلات میں گھر گئی تھی، آئی لینڈرز تیسرے دن 82.2 اوورز میں 367رنز بناکر آل آو¿ٹ ہوگئے، 5رنز 2 کھلاڑی آو¿ٹ سے دوسری اننگز کو شروع کرنے والی سری لنکن ٹیم کو دن کی پہلی ہی گیند پر نائٹ واچ مین دھمیکا کے آو¿ٹ ہونے کا صدمہ ملا، انھیں ورون کی گیند پر راہنے نے کیچ کیا، تاہم تجربہ کار کمار سنگاکارا اور کپتان انجیلو میتھیوز کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے 87رنز کی ساجھے داری سے سری لنکن ٹیم نے کچھ سانس لیا، 92 کے ٹوٹل پر کیریئر کی الوداعی اننگز کھیلنے والے سنگاکارا ایشون کا شکار بن گئے۔انھوں نے 40 رنز بنائے، سری لنکن ٹیم اس زخم سے تڑپ رہی تھی کہ بھارتی اسپنر امیت مشرا نے سری لنکن کپتان میتھیوز (39) کوپویلین واپسی کا آرڈر دیدیا، کیچ راہل نے قابو کیا، اس موقع پرسری لنکا پر اننگزکی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا لیکن چندیمل اور تھریمانے بھارتی بولرز کی جان کو آگئے، انکے درمیان چھٹی وکٹ کیلئے 125 رنزکی شراکت سے بھارتی حساب چکتا ہوگیا، اس دوران چندیمل 10کے انفرادی اسکور پراس وقت خوش قسمت رہے جب امپائر نے ان کیخلاف کیچ کی اپیل مسترد کردی حالانکہ ٹی وی ری پلے سے ظاہر ہورہا تھا کہ گیند ان کے بیٹ کو چھوکر گئی تھی، تھریمانے اوٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بنے، انھیں 44 کے انفرادی اسکور پر ایشون نے اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھانس لیا، تاہم چندیمل نے دوسرے اینڈ سے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مہمان بولرز پر دباو¿ بڑھائے رکھا۔انھوں نے جیہان کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلئے بھی مزید 82 رنز کی شراکت داری بنائی، اس میں مبارک کا حصہ 49 رنزرہا، انھیں ہربھجن نے راہنے کی مدد سے شکار کیا، جیہان کے میدان بدر ہوجانے کے بعد چندیمل نے تن تنہا اسکور بڑھانے کا بیڑا اٹھالیا اور ٹیل اینڈرز کیساتھ مزید 65 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو 176 رنز کی برتری دلانے میں کامیاب رہے، میزبان ٹیم 367 رنز بنا کرا?ل و¿ٹ ہوگئی، چندیمل 162 رنز پر ناقابل شکست رہے، ایشون نے 4 وکٹیں لیکر میچ میں اپنے شکاروں کی تعداد 10 کرلی، امیت مشرا کے حصے میں دو وکٹیں ائیں، تیسرے دن کے اختتام تک بھارتی نے 176 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وکٹ گنواکر23رنز بنالیے، دھون 13 اور نائٹ واچ مین ایشانت شرما 5رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں، لوکیش راہول 5 کو ہیراتھ نے ایل بی ڈبلیو کیا، مہمان ٹیم کو فتح کیلئے مزید 153رنز اور آئی لینڈرز کو 9 وکٹیں درکار ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…