پاکستان نے دوسرے ٹی 20میں سری لنکاکوہراکرسیریزجیت لی

1  اگست‬‮  2015

کولمبو(نیوزڈیسک)پاکستان نے دوسرے ٹی 20میچ میں سری لنکاکو1وکٹ سے ہراکرسیریزجیت لی اسے قبل سری لنکا نے دوسرے ٹی 20میں جیت کیلئے پاکستان کو 173رنز کا ہدف دیا۔جوپاکستان نے 9وکٹ پرپوراکرلیا۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں7کھلاڑیوں کے نقصان پر 172رنز بنا لیے۔ سری لنکا کے کپو گیدیرا نے سب سے زیادہ 48رنزاسکور کیے اور وہ ناٹ آوٹ رہے۔ شیہان جے سوریا نے 40، سری وردھنے نے 23، کوشل پریرا نے 19، ڈی سلوا نے 14، دلشان نے 10 اور تھیسارا پریرا نے ایک رن اسکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دووکٹیں حاصل کیں جبکہ انور علی، سہیل تنویر، محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔جب کہ پاکستان کی طرف سے اننگزکاآغازاچھانہ ہوسکااورپاکستانی کھلاڑی یکے بعددیگرے پویلین واپس جاتے رہے اور اوپنر احمد شہزاد، مختار احمد اور محمد حفیظ ابتدائی 6 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 14 کے مجموعی سکور پر گری جب احمد شہزاد 7 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مجموعی سکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد ہی پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب مختار احمد 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 33 کے مجموعی سکور گری اور محمد حفیظ بھی محض 11 رنز بنا کر رن آ?ٹ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ 40 کے مجموعی سکور پر گری اور عمر اکمل بھی 4 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ مجموعی سکور میں کوئی اضافے کے بغیر ہی شعیب ملک بھی 8 رنز بنا کر سٹمپ آ?ٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 101 کے مجموعی سکور پر گی جس میں محمد رضوان 17 رنز بنا کرپریرا کی گیند پر بولڈ آو¿ٹ ہوئے جبکہ کپتان شاہدآفریدی 47رنزپرآوٹ ہوگئے اس وقت پاکستان کاسکور107تھااس کے بعد انورنے دھوادھاربیٹنگ کرکے پاکستان کے ہارے ہوئے میچ کوجیت میں تبدیل کردیالیکن وہ تیزرفتاری سے کھیلتے ہوئے آوٹ ہوگئے لیکن پاکستان نے یہ میچ آخری اوورمیں جیت لیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…