قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکاکی سرزمین پر9سال بعدٹیسٹ سیریزجیتنے کااعزازحاصل کرلیا

7  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یونس خان اور شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان نے9سال بعد سری لنکاکے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت لی،آخری مرتبہ2006میں پاکستان نے سری لنکا میںایک۔صفر سے ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔پالی کیلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دی۔یونس خان کے ناقابل شکست171رنز اور شان مسعود کی سنچری نے 377رنز کے ریکارڈ ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔اس سے قبل 1994میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے 315رنز بنا کر میچ جیتا تھا جبکہ دوسال پہلے شارجہ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے آخری دن302رنز بنا کر فتح حاصل کی تھی۔تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں آج پاکستان نے 230رنز دو کھلاڑی آﺅٹ پر اپنی نامکمل اننگز کاآغاز کیا،شان مسعود 125رنز کی یادگار اننگزکھیل کر آﺅٹ ہوئے۔ دونوںنے تیسری وکٹ کی ریکارڈ شراکت میں242رنز بناکر ٹیم کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 30ویں اور شان مسعود نے پانچویں ٹیسٹ میں پہلی سنچری اسکور کی۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے نا صرف پالی کیلے ٹیسٹ جیت لیا بلکہ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
مزیدپڑھیے :آسٹریلیا کا پاکستان اسکواش پلیرز کو ویزا دینے سے انکار

مرد بحران یونس خان نے 171رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان مصباح الحق 57رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔پاکستان پالی کیلے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی نا صرف سیریز اپنے نام کرلی بلکہ عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا معرکہ ایک روزہ میچوں میں ہوگا اور پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…