گال ٹیسٹ، دوسرے دن کے اختتام پر سری لنکاکے 3 وکٹوں پر 178 رنز

19  جون‬‮  2015

گال(نیوزڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنالئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 تیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے، ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر رہا جب کہ دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا، گال ٹیسٹ کا ٹاس کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے ڈیموتھ کرورارتنے اور کشال سلوا سے اننگ کا آغاز کیا تاہم 30 رنز کے مجموعی اسکور پر وہاب ریاض نے کرورارتنے کو 21 رنز پر پویلین بھیجا جس کے بعد تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگاکارا نے سلوا کے ہمراہ 112 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 142 رنز کے مجموعی اسکور پر سنگاکارا بھی 50 رنز پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے جب کہ تیسری وکٹ کے لیے شاہینوں کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور 154 رنز لیھرو تھرمانے 8 رنز پر محمد حفیظ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر کپتان انجیلو میتھیوز 10 اور اوپنر کشال سلوا 80 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…