زمبابوے ٹیم کی حفاظت کےلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ‘ وزیر داخلہ پنجاب

17  مئی‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں اس لئے پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی حفاظت کیلئے ہر وہ اقدام اٹھائیں گی جس کی ضرورت ہے ،دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی زمبابوے کی ٹیم کے دورہ پاکستان کو مانیٹر کر رہی ہیں اور اگر یہ دورہ کامیاب رہا تو امید ہے دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی ،وفاق نے فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان اور ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے ہمراہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلہ میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سی سی ٹی وی کیمروںں اور کنٹرول روم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ،صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان ،وزیر اعلیٰ کے مشیر رانا مقبول ،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ،سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد،ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ذاکر خان ،کمشنر لاہور ڈویڑن عبد اللہ سنبل سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں زمبابوے کی ٹیم کی آمد اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے طے کردہ سکیورٹی پلان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت سی ٹیمیں پاکستا ن آنے کے انتظار میں ہیں ، اگر زمبابوے کی ٹیم کا دورہ کامیاب اور پرجوش رہا تو امید ہے کہ باقی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھ سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے اس لئے ہم نے مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے ہر وہ اقدام اٹھانا ہے جسکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں اور آرمی چیف بھی اس حوالے سے واضح کہہ چکے ہیں۔ ہم نے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانا ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا دنیا کے دیگر ممالک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان گزشتہ پندرہ سال سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن ہم اس ناسور کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے وفاق کی طرف سے فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر دینے سے معذرت کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ درست نہیں وفاق کی طرف سے ہمیں ہیلی کاپٹر مہیا کیا جارہا ہے۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے اور انہیں اس درجے کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں یوتھ فیسٹول اور انٹر نیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد پاکستان میں چھ سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی بنیاد بنی ہے اور پاکستان میں انٹر نیشنل کھیلوں کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ من حیث القوم ہمیں مل کر اپنے مہمانوں کا شاندار استقبال کرنا ہے اور پاکستان کے حوالے سے پھیلائی جانیو الی افواہوں کو غلط ثابت کرنا ہے۔ ہمیں دنیا کو یہ بتانا ہے کہ پاکستانی پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے اور جب زمبابوے کی ٹیم یہاں سے جائیں گے تو وہ پاکستان کے سفیر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے جتنے بھی اجلاس ہو رہے ہیں اس میں تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور ہمارا عزم اور کمٹمنٹ ہے کہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان بہترین ایونٹ ہوگا اور اسکا ثبوت یہ ہے کہ ٹکٹس کی فروخت ریکارڈ سطح پر جارہی ہے اور بڑے سالوں پر پاکستان کے اسٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھرے ہوئے نظر آئیں گے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…