زمبابوے سے سیریز کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے لگے

17  مئی‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک ) زمبابوے کے خلاف قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی سیریز کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے لگے، پی سی بی نے کرکٹ شائقین کی آسانی کیلئے ٹکٹ گورمے بیکرز کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور لاہور میں گورمے کی متعدد برانچز پر یہ ٹکٹ فروخت کئے جا رہے ہیں تاہم لوگوں نے گورمے سے ٹکٹ خرید کر انہیں بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر ٹی ٹوئنٹی میچوں کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں عمران خان انکلوڑر اور فضل محمد انکلوڑر کے ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ دیگر انکلوڑرز کے ٹکٹ 500 روپے اور 250 روپے میں دستیاب ہیں۔ ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں 1000 روپے سے 150 روپے تک رکھی گئی ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ٹکٹ گورمے بیکرز پر دستیاب ہوں گے، اس لئے شائقین کرکٹ اور ٹکٹ بلیک کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد مقررہ وقت سے قبل ہی بیکری برانچز پر پہنچ گئی تھی۔
جس طرح سٹیٹ بینک کی طرف سے نئے نوٹ بینکوں میں پہنچنے کے ساتھ ہی منی ایکسچینجرز، نئے نوٹ مہنگے بیچنے والے اور نوٹوں کے ہار بنانے والے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ساتھ نئے نوٹ ہتھیار لیتے ہیں، اسی طرح کا معاملہ ٹکٹوں کے ساتھ ہوا اور بڑی تعداد میں ٹکٹ مختلف افراد نے خرید لئے۔ 250 روپے والا ٹکٹ اب بلیک میں 700 روپے تک بیچا جا رہا ہے جبکہ 1500 والے ٹکٹ 5000 روپے تک بھی بیچے گئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…