قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ لاہور میں لگایا جائے گا

12  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ لاہور میں لگایا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے بتایا کہ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا جا رہا ہے یہ چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں تائیوان میں منعقد ہوگی جس میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، چین اور فلپائن شامل ہیں اور چیمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیمیں عالمی بیس بال کپ کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی ٹیم کے 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبرپختونخواہ، پنجاب اور اسلام آباد کے کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کوچ سرفراز احمد، پچینگ کوچ بابر شیرازی اور فیلڈنگ کوچ احسن بلال تربیت دیں گے، جبکہ ہیڈکوچ کے فرائض مصدق حنیف خود انجام دیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…