خالی ہاتھ واپسی سے بچنے کا آخری موقع

5  مئی‬‮  2015

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش میں میزبان ٹیم کی شاندار کارکردگی میں اوپنر تمیم اقبال کا کردار نمایاں رہا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش سے خالی ہاتھ نہ آنے کا آخری موقع دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں مل رہا ہے جو بدھ سے میرپور میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم اس دورے میں ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی۔اس کی ناکامیوں کا آغاز فتح اللہ میں پریکٹس میچ میں ایک وکٹ کی شکست سے ہوا تھا جس کےبعد بنگلہ دیش نے تینوں ون ڈے میچوں میں اسے آو¿ٹ کلاس کر دیا۔دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی پاکستانی ٹیم سات وکٹوں سے ہاری۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھلنا میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا اور یہ پہلا موقع تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم نو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان سے نہیں ہاری۔بنگلہ دیش کی اس شاندار کارکردگی میں اوپنر تمیم اقبال کا کردار نمایاں رہا ہے جنھوں نے ون ڈے سیریز میں دو سنچریاں بنائیں اور پھر کھلنا ٹیسٹ میں کسی بھی بنگلہ دیشی بیٹسمین کی بہترین انفرادی اننگز کھیلی۔ راحت علی کے زخمی ہونے کے بعد پاکستان اے کے ساتھ سری لنکا کا دورہ کرنے والے فاسٹ بولر بلاول بھٹی ڈھاکہ بلائے گئے ہیںتمیم نے اس اننگز میں 206 رنز سکور کیے اور امرالقیس کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 312 رنز بنا ڈالے جو بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی ہے۔دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان بظاہر دکھائی نہیں دیتا اور آف اسپنر سعید اجمل کا اس میچ میں بھی کھیلنے کا امکان نہیں۔فٹنس کے مسائل سے دوچار پاکستانی ٹیم اس دورے میں سہیل خان، احسان عادل اور راحت علی کی خدمات سے محروم ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اے کے ساتھ سری لنکا کا دورہ کرنے والے فاسٹ بولر بلاول بھٹی ڈھاکہ بلائے گئے ہیں۔
بنگلہ دیشی فاسٹ بولر روبیل حسین بھی ان فٹ ہوگئے ہیں جبکہ کپتان مشفق الرحیم کی انگلی بھی زخمی ہے اور کھلنا ٹیسٹ میں ان کی جگہ امرالقیس اور محمود اللہ نے وکٹ کیپنگ کی تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…