رمضان المبارک کے باعث مے ویدر کے ساتھ فائٹ نہیں کرسکتا، باکسرعامرخان

3  مئی‬‮  2015

لندن(نیوزڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ امریکی باکسر مے ویدر کے منیجر نے ان سے فائٹ کے لئے رابطہ کیا ہے تاہم رمضان المبارک کے بعد مے ویدر کے ساتھ رنگ میں اترنے کو تیار ہوں۔دنیا کے سب سے مہنگی ترین فائٹ جیتنے والے امریکی باکسر مے ویدر کو عامر خان کئی بار رنگ میں سامنا کرنے کا چیلنج کر چکے ہیں لیکن ان کی جانب سے ہمیشہ تاخیری حربے اختیار کئے گئے لیکن اس بار مے ویدر کے منیجر نے پاکستانی نژاد باکسرسے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ 38 سالہ باکسر رواں سال دسمبر میں باکسنگ کو خیرباد کہہ رہے ہیں اور اس سے قبل وہ اپنے کیرئیر کی آخری فائٹ ان کے ساتھ چاہتے ہیں جس پرعامر خان نے امریکی باکسر کے منیجر کو مثبت جواب دیا اور کہا کہ وہ بھی مے ویدر کے ساتھ رنگ میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تاہم 30 مئی کو سابق ویلٹرویٹ ورلڈ چیمپئن کرس الجیری کے ساتھ ان کی فائٹ شیڈول ہے جس کے بعد رمضان المبارک کے باعث وہ فائٹ نہیں کرسکتے۔عامرخان نے کہا کہ مے ویدرکے ساتھ رواں سال کے اختتام یا 2016 کے شروع میں فائٹ کے لئے تیار ہوں اور وہ جہاں کہیں گے وہیں رنگ میں اتریں گے لیکن مے ویدر کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ اچھے باکسر ہیں لیکن وہ تیز رفتار مکے جڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور زور آور مکے برسانے والے باکسر کا نام عامرخان ہے۔واضح رہے پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اپنے کیرئیر میں 33 مقابلے کھیل چکے ہیں جس میں وہ 30 مرتبہ کامیاب رہے جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے مے ویدر کو واضح طور پر شکست دی تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…