آئی سی سی رینکنگ جاری، ٹاپ10بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

27  اپریل‬‮  2015

دبئی (نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے۔ بولرز کی ٹاپ ٹین پوزیشنز پرکوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ رینکنگ کے مطابق انگلش کرکٹرز جیمزاینڈرسن اور جو روٹ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد کیرئیر کی بہترین پوزیشنز پر آ گئے ہیں۔ اینڈرسن تین درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی بار ٹیسٹ باو¿لرز میں دوسری پوزیشن پر آئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین سرفہرست ہیں۔ ٹاپ ٹین باو¿لرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ سعید اجمل گیارہویں جبکہ جنید خان اور عبدالرحمان بالترتیب 16ویں اور17ویں پوزیشنز پر ہیں۔ انگلش بلے باز جو روٹ پہلی بار ٹاپ5کھلاڑیوں میں شامل ہوئے ہیں۔ فہرست میں کمارا سنگاکارا اول، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز دوئم اور ہاشم آملہ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کے یونس خان8ویں اور مصباح الحق 10ویں پوزیشن پر ہیں۔ ٹیسٹ درجہ بندی میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن ہے جسے برقرار رکھنے کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف کل سے شروع ہونے والی سیریز جیتنا ہو گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…