زمبابوین بورڈ نے فیوچرز ٹورز کا اعلان کردیا ، پاکستان دورے کی تصدیق نہیں ہوئی

25  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ زمبابوے کی میزبانی کیلئے بے چین ہے کرکٹ زمبابوے نے جولائی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی آمد کا اعلان کردیا لیکن آئندہ چند ماہ میں مصروف شیڈول میں پاکستان کے دورے کی تصدیق نہیں کی ۔ زمبابوے بورڈ نے مئی میں مجوزہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا ذکر کئے بغیر کہا کہ ہم فیوچر ٹورز پرگرام کے مطابق جولائی میں تین ایک روزہ میچز کیلئے بھارت کی میزبانی کرینگے جبکہ اٹھائس جولائی سے کیویز دو ہفتے کیلئے زمبابوے میں سیریز کھیلیں گے بھارت کی آمد مختصر مدت کیلئے ہے لیکن اس کے باوجود سیریز کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس سے زمبابوے کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا بھارت نے 2013ءمیں بھی زمبابوے کا دورہ کیا تھا اس سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی سے میزبان بورڈ نے اپنے ملازمین اور کھلاڑیوں کو کافی عرصے سے رکے ہوئے واجبات کی ادائیگی کی تھی ۔

مزید پڑھئے:نوجوانوں میں نیند میں ‘غیرحقیقی’ آوازیں سننا عام ہے: تحقیق

افریقی ملک کے کرکٹ حکام کی خواہش ہے کہ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے لیکن بعض کھلاڑی سکیورٹی خدشات کے سبب گریزاں ہیں جنہیں راضی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگست میں زمبابوے ٹیم مختصر دورے پر جنوبی افریقہ جائے جہاں صرف محدود اوورز کے میچز شیڈول ہیں ۔ زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش بورڈ سے بھی رابطے میں ہیں اور نومبر دسمبر کے ممکنہ دورے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…