تجربہ کار ”شکاریوں “ سے ٹائیگرز کو قابو کرنے کا منصوبہ

24  اپریل‬‮  2015

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20 میچ جمعے کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، مگر ٹوئنٹی 20 میں اسے منجھے ہوئے کھلاڑیوں کی نہ صرف خدمات حاصل بلکہ ٹیم کی کمان بھی انتہائی تجربہ کار شاہد آفریدی کے ہاتھوں میں ہے۔ گرین شرٹس کا اس طرز میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں شمار ہوتا جبکہ کامیابیوں کے لحاظ سے بنگلہ دیشی سائیڈ 12 ویں نمبر پر ہے۔
ٹائیگرز کو آخری ٹی 20 کھیلے ہوئے ایک برس سے زائد عرصہ ہوچکا، گذشتہ سال اگست میں ویسٹ انڈیز سے واحد مقابلہ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا، ٹیم نے مجموعی طور پر 41 میچز کھیلے، ان میں سے صرف 11 میں کامیابی حاصل ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان نے 85 میں سے سب سے زیادہ 50 میں فتح اپنے نام کی۔ اس کے پاس شاہد ا?فریدی، عمرگل، سہیل تنویر اور احمد شہزاد کی صورت میں میچ ونرز موجود ہیں، سعید، عمر اور آفریدی تینوں ہی اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں نمایاں ہیں۔ اگرچہ سعید اجمل اور محمد حفیظ کا ریکارڈ بھی اس طرز میں شاندار ہے لیکن ون ڈے سیریز میں دونوں ہی یکسر ناکام دکھائی دیے، اس کے باوجود انھیں میدان میں اتارے جانے کا امکان دکھائی دیتا ہے۔
شاہد آفریدی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے پیش نظر سیٹ کمبی نیشن میں تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں، انھوں نے کہاکہ حفیظ کا پھر سے بولنگ کرنا اچھی بات ہے، ورلڈ ٹوئنٹی 20 آنے والا ہے، اس لیے ہمیں ایک یونٹ کی طرح سیٹ ہونے کی ضرورت ہے، مجھے پوری امید ہے کہ ہم میگا ایونٹ میں بھی یہی لائن اپ کھلائیں گے اور آخری لمحات میں کوئی بھی تبدیلی نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ بطورکپتان میں مستقبل کیلیے اس طرز کا نیا قائد تیار کرنے کی بھی کوشش کروں گا۔ آفریدی نے کہا کہ ہمارا ٹوئنٹی 20 میں کمبی نیشن موجودہ ایک روزہ سائیڈ سے کافی اچھا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ ہم یہ واحد مقابلہ یکطرفہ طور پر جیت جائیں گے، یہ ایک اچھا میچ ثابت ہوگا، ٹوئنٹی 20 مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کا فارمیٹ ہے اور ہمیں کوئی بھی موقع ضائع کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہاکہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 میں 7-0 کا ریکارڈ ہونے کے باوجود ہم سہل پسندی سے کام نہیں لینا چاہتے۔
پوری قوت سے حریف سائیڈ پر حملہ آور ہوں گے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش ون ڈے کی طرح اس طرز میں بھی نئی تاریخ رقم کرنے کیلیے پ±رجوش ہے، محمود اللہ کی جگہ لٹن داس یا پھر رونی تعلقدار کو میدان میں اتارا جائے گا، نئے بولر مستفیض الرحمان کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے۔ گذشتہ روز کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے، کپتان مشرفی مرتضیٰ اور سینئر آل راو¿نڈر شکیب الحسن کافی دیر تک گرین شرٹس کو گھیرنے کی پلاننگ کرتے رہے۔
مشرفی نے کہاکہ پاکستانی پلیئرز اس فارمیٹ میں ہم سے بہتر ہیں لیکن میچ میں بولرز اہم کردار ادا کریں گے، ہمیں اپنے بولنگ اٹیک پر مکمل اعتماد ہے۔ واضح رہے کہ مقابلہ اگرچہ شام میں شروع ہونا ہے مگر اس کے باوجود میرپور کی کنڈیشنزمیں زیادہ فرق نہیں ہوگا، وکٹ ایک بار پھر بیٹسمینوں کیلیے ہی سازگار رہے گی۔ شکیب کو اس طرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بنگلہ دیشی بولر کا اعزاز عبدالرزاق سے چھیننے کیلیے ایک اور وکٹ درکار ہے، دونوں اس وقت 44 شکار کے ساتھ ریکارڈ میں جوڑی دار ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…